عمران اسماعیل نے سیکیورٹی پرنٹنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے سیکیورٹی پرینٹنگ پریس پر اظہار عدم اعتما د کر دیاہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوسرے شہرے سے ہونی چاہیے تھی کیونکہ کراچی کے سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں ایم کیوایم کے لوگ کام کرتے ہیں اور اس کے باعث بیلٹ پیپر ز چوری ہونے کے خدشہ ہے ۔
عمران اسماعیل کا کہناتھاکہ انہوں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو اپنے مطالبات پیش کیے تھے اور کہا تھا کہ ووٹنگ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہونی چاہیے لیکن الیکشن کمیشن نے وقت کی کمی کے باعث معذرت کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے اعتراضات رکھ دیے ہیں اور مطالبہ کیاہے کہ ووٹوں کی گنتی رینجرز کے سامنے ہونی چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے لوگ علاقے سے شناختی کارڈ جمع کررہے ہیں ۔