پوری قوم مشال کی موت کی ذمہ دار،توہین رسالت کا قانون قرآن و حدیث کیخلاف ہے:مذہبی سکالرجاوید غامدی

پوری قوم مشال کی موت کی ذمہ دار،توہین رسالت کا قانون قرآن و حدیث کیخلاف ...
پوری قوم مشال کی موت کی ذمہ دار،توہین رسالت کا قانون قرآن و حدیث کیخلاف ہے:مذہبی سکالرجاوید غامدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف مذببی سکالر جاوید احمد غامدی نے کہا ہے کہ ’’پوری قوم مشال کی موت کی ذمہ دار ہے اور توہین رسالت کا قانون قرآن و حدیث اور فقہ حنفیہ کے خلاف ہے“۔

مشال خان قتل کیس،تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی

دی نیشن کے مطابق مذہبی سکالر جاوید غامدی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے توہین رسالت قانون کے حوالے سے کہا کہ ”یہ قانون نہ صرف قرآن و حدیث کے خلاف ہے بلکہ یہ توہین اسلام بھی ہے،اللہ نے کبھی بھی اس قانون کو نازل نہیں کیا“۔

قومی اسمبلی میں مشال خان کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

انٹرویو کے دوران جاوید غامدی سے مشال خان کے قتل کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ”پوری قوم مشال کی موت کی ذمہ داری ہے“۔انہوں نے مذہبی سکالرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ”ہمارے سکالرز اور صوفی لوگوں کو تعلیم دینے کی طرف توجہ نہیں دیتے،لوگوں کو اسلام کے مطابق ایک دوسرے سے بات اور سلوک کرنے کا نہیں پتا،یہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو بتائیں کے ان کے ایسے اقدامات جوکہ نفرت پھیلانے کا باعث بنیں وہ اسلامی تعلیمات کیخلاف ہیں“۔

جاوید غامدی سے پوچھا گیا کہ ریاست کو اس حالت میں کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے جواب دیا کہ ”ہماری ریاست علماء اور لوگوں کے جذباتی ہونے سے ڈرتی ہے،اگرحکومت اس معاملے پر کوئی اقدام اٹھاتی ہے تو ان کو اپنی سیٹیں کھونے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے،مگر اب وقت آگیا ہے کہ علماء اور سیاستدانوں کو ملکر اس معاملے کو حل کرنا چاہیئے،انہیں لوگوں کو بتا نا چاہیے کہ توہین رسالت محمد ﷺ کی تعلیمات کیخلاف ہے،یہ نہ تو اللہ کا پیغام ہے اور نہ ہی اسلام کا پیغام۔

یاد رہے کہ جاوید احمد غامدی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے جبکہ ان کے تین قریبی دوستوں کو قتل کیا جاچکاہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

قومی -