ایم کیوایم رہنما خطرے سے باہر ہیں ،ڈاکٹرز مسلسل کوشش میں لگے ہوئے ہیں:صوبائی وزیر صحت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے نیو ٹاﺅن میں ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیاہے،صوبائی وزیر صحت جام مہتاب کا کہناہے کہ رشید گوڈیل کی حالت خطر ے سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق رشید گوڈیل اپنے ڈرائیور کے ہمراہ مصطفیٰ مارکیٹ میں واقع سپر سٹور میں شاپنگ کیلئے آئے تھے اور ان کی گاڑی باہر کھڑی جس وقت رشید گوڈیل شاپنگ کر کے سپر سٹور سے باہر نکلے تو اسی وقت ان پر فائرنگ کی گئی جس میں رشید گوڈیل شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔رشیدگوڈیل کو تشویشناک حالت میں لیاقت ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے اور انہیں آپریشن ٹھیٹر سے آئی سی یو میں منتقل کر دیاگیاہے۔
صوبائی وزیر صحت جام مہتاب نے ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور کہاہے کہ رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹر نے انہیں آئی سی یو میں آبزرویشن میں رکھا ہواہے اور وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں ۔جام مہتاب کا کہناتھا کہ رشیدگوڈیل پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو 24گھنٹوں میں سراغ لگا لیا جائے گا ۔
پولیس کا کہناہے کہ 9ملزمان 4موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے اور انہوں نے رشید گوڈیل کو شناخت کر کے ان پر فائرنگ کی ،رشید گوڈیل کو سینے اور گردن میں گولیاں لگی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ان کے سینے میں لگنے والی گولی خطرنا ک ہے۔
دوسری جانب متحدہ کے مرکز نائن زیر و پر مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات ہونے جار ہے تھے جوکہ اب صورتحال کی پیش نظر روک دیئے گئے ہیں۔