بھارتی ہیلی کاپٹرزکی چاروا سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی، رینجرز کی کارروائی پر واپس بھاگ گئے

بھارتی ہیلی کاپٹرزکی چاروا سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی، رینجرز کی ...
بھارتی ہیلی کاپٹرزکی چاروا سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی، رینجرز کی کارروائی پر واپس بھاگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا جنگی جنون کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ، بھارتی فورسز نے ورکنگ باﺅنڈری کےساتھ ساتھ فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چاروا سیکٹر پر دوبھارتی ہیلی کاپٹرورکنگ باﺅنڈری پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گئے جس پر پنجاب رینجرز کی کارروائی پر بھارتی ہیلی کاپٹر واپس چلے گئے ۔نجی ٹی وی چینل سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ہیلی کاپٹرز چاروا سیکٹر میں 70سے 80فٹ تک پاکستانی حدود میں داخل ہو گئے تھے ، پنجاب رینجرز کی کارروائی پر وہ واپس بھاگ گئے۔دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ہیلی کاپٹر وں نے گاﺅں ہرناں والی پر نچلی پرواز کی اور بھارتی ہیلی کاپٹر 5منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں موجود رہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -