نیب نے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کے بینک اکائونٹس اور ان کے زیر استعمال تمام لاکرز کی تفصیلات طلب کر لیں

نیب نے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کے بینک اکائونٹس اور ان کے زیر استعمال تمام ...
نیب نے اسحاق ڈار اور اہل خانہ کے بینک اکائونٹس اور ان کے زیر استعمال تمام لاکرز کی تفصیلات طلب کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار اور ان کی فیملی کے تمام اکاﺅنٹس اور ان کے زیر استعمال تمام لاکرز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”طے ہو چکا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہو گی اور فضل الرحمان۔۔۔“ حسن نثار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پروگرام میں شریک لوگ بھی دنگ رہ گئے
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نیب نے اکاﺅنٹس تفصیلات کیلئے مختلف بینکوں کو خط لکھ دئیے ہیں جن میں ڈار فیملی کے زیر استعمال تمام لاکر کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیب اسحاق ڈار کے اہل خانہ کی مالی تفصیلات کے حصول کیلئے بھی سرگرم ہو چکا ہے اور متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے اثاثے 90 ملین سے 831 ملین میں کیسے جا پہنچے؟ اس حوالے سے جتنے بھی ریکارڈ ہیں وہ پیش کریں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیب نے سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن(ایس ای سی پی) آف پاکستان سے اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ ، بہوﺅں اوران کے بچوں کی 7کمپنیوں کا ریکارڈ بھی 23 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے ایس ای سی پی حکام کو 23 اگست کو لاہور طلب کر کیا اور اپنے ساتھ اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ 2 بچوں اور بہوو¿ں کی کمپنیوں کا ریکارڈ لانے کوکہا گیا ہے، اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ و بچوں کے نام 7 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اب بولتے جائیں اور اردو لکھتے جائیں“ گوگل نے پاکستانیوں کیلئے اب تک کا سب سے شاندار فیچر متعارف کرا دیا، بول کر سمارٹ فون میں اردو کیسے لکھیں؟ انتہائی آسان اور زبردست طریقہ جانئے
ان کمپنیوں میں سی این جی پاکستان، سپنسر، ہجویری مضاربہ کمپنی، گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سیکیورٹی کمپنی ودیگرشامل ہیں۔ کمپنیوں کے پانچ ڈائریکٹرز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ ان ڈائریکٹرز میں اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ، بیٹا علی، بہو اسماعلی اوربیٹامجتبیٰ ڈارشامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -