نواز شریف اور ان کے بچوں کا نظر ثانی اپیلوں کا فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ، جیو نیوز

نواز شریف اور ان کے بچوں کا نظر ثانی اپیلوں کا فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش ...
نواز شریف اور ان کے بچوں کا نظر ثانی اپیلوں کا فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ، جیو نیوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی اپیلوں کا فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ سینئر دکلاءسے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیلوں کا فیصلہ آنے تک قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف اور ان کے بچوں نے اپنے اس فیصلے کے حوالے سے نیب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، سابق وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادوں نے اپنے وکلاءکے ذریعے اپنا تحریری مﺅقف نیب کو دیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ نےعدلیہ مخالف تقاریر پرنوازشریف کیخلاف دائردرخواست مستردکردی:نجی ٹی وی
دوسری جانب سے ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب لاہور سابق وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف لندن پراپرٹیز کے حوالے سے ریفرنسز تیار کر رہا ہے جبکہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف بھی ریفرنس تیار کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے آج سابق وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادوں کو آج طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -