جن لوگوں کی سیاست ختم ہو جاتی ہے وہ فاتح کی طرح گھر نہیں جاتے:خواجہ سعد رفیق

جن لوگوں کی سیاست ختم ہو جاتی ہے وہ فاتح کی طرح گھر نہیں جاتے:خواجہ سعد رفیق
جن لوگوں کی سیاست ختم ہو جاتی ہے وہ فاتح کی طرح گھر نہیں جاتے:خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ(ن) کی سیاست کے خاتمے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ جن لوگوں کی سیاست ختم ہوجاتی ہے وہ فاتح کی طرح گھر نہیں جاتے، ہم نے عدلیہ کی بحالی کے لئے قربانیاں دی ہیں جبکہ عدلیہ نے ہمارا دل دکھا یا ہے۔ کیا یہ قربانیاں گارڈ فادر اور سیسلین مافیا جیسے الفاظ سننے کے لئے دی تھیں؟ اس فیصلے کے بعد کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ہم گیلانی کی طرح چپ چاپ گھروں کو لوٹ جائیں گے لیکن ہم گونگے بہرے نہیں ہیں جو چپ چاپ گھر جا کر بیٹھ جائیں گے۔

سپریم کورٹ کی توہین پر ہائی کورٹ کارروائی نہیں کرسکتی،میاں نوازشریف کے خلاف درخواست مسترد
نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) آئینی ترامیم کا ایک نیا مسودہ تیار کر ے گی لیکن ہمارا خیال ہے کہ یہ مسودہ ہم اکیلے تیار نہ کریں بلکہ ان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے آئینی اور قانونی ماہرین بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ایسا مسودہ تیار کریں جس سے تمام طاقتور ادارے بھی قانون کی نظر میں برابر ہوں۔ مشرف کو بیرون ملک بھیجنے پر مسلم لیگ(ن) کے دو مﺅقف تھے ، پارٹی کے سینئر رہنماءنہیں چاہتے تھے کہ مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے لین مشرف کو بھیجنے والے لوگ ہم سے زیادہ طاقتور تھے۔ نواز شریف نے سیاسی غلطیاں کی ہیں اور ان کا خراج بھی ادا کیا ہے اب ایسے لوگوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرنا چاہیے جو بار بار ایسی غلطیاں کرتے ہیں، نواز شریف نے بار بار تلافی کی ہے اور میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتاہوں ۔ جی ٹی روڈ مارچ ہماری توقعات سے زیادہ کامیاب رہا ہے جس کے دوران ہم کچھ لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ منتخب قیادت کو بھیجنے کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہیں لیکن اس سے یہ پیغام بھی گیا ہے کہ کسی لیڈر کی جتنی بھی کردار کشی کر لیں اگر سیاسی لیڈر کی سیاست ٹھیک ہوتو لوگ اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کرتے۔ جی ٹی روڈ مشن کے بعد ہمارا منصوبہ ملتان اور دیگر شہروں میں بھی جلسے جلوس کرنے کا پروگرام ہے مگر اس سلسلے میں ہمیں بھی کوئی جلدی نہیں ہے، ہم نے اپنے دور اقتدار کے چار سالوں میں چار منٹ بھی ضائع نہیں کئے حالانکہ ہمارے خلاف سازشیں بھی ہوئیں اور ہمارے ہاتھ بھی باندھے گئے لیکن اس کے باوجود ہم نے چار سالوں کے دوران دس سال کا کام کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -