آصف علی زرداری عید ”آبائی گھر “ میں منائیں گے

آصف علی زرداری عید ”آبائی گھر “ میں منائیں گے
آصف علی زرداری عید ”آبائی گھر “ میں منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی سابق صدر آصف علی زرداری بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے جبکہ انہوں نے عید الفطر بھی بیرون ملک منائی تھی ، سابق صدر عید کے بعد گذشتہ دنوں لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ، ان کے حوالے سے خیال یہ کیا جا رہا تھا کہ وہ بقر عید لاہور ہی میں گزاریں گے اور بلاول ہاوس لاہور ہی میں قربانی کریں گے تاہم اب انہوں نے اعلان کردیا ہے کہ وہ عید الاضحی لاہور میں منانے کے بجائے اپنے آبائی گھر میں منائیں گے۔

پاکستانی کاروباری نے بھارتی ماں کو 17 برس بعد اس کے کھوئے ہوئے بیٹے سے ملوادیا، اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ دونوں ملکوں کے درمیان نئی تاریخ رقم کردی

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ عیدقربان سند ھ میں گزاریں گے، جہاں وہ پیپلز پارٹی کی سنیئر قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور قربانی بھی کریں گے  تاہم وہ عید کے بعد دوبارہ لاہور ہی میں ڈیرے ڈالیں گے اور سیاسی صورت حال کو یہاں رہ کر مانیٹر کریں گے ، جبکہ عید الاضحی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کا دورہ کریں گے اور اس الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے۔

مزید :

قومی -