ایک گورنر سے ریکوڈک معاہدے سے انکار کیا، اثرات سے سروکار نہیں ، فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے کہاکہ مارشل لاءکے دوران ایک گورنر نے ریکورٹ معاہدے سے انکار کیالیکن دوسرے نے منظوری دیدی ، قواعد و ضوابط کو بھی دیکھناہوگا، فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ریکوڈک کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت جسٹس گلزار نے کہاکہ دیکھناہوگاکہ بلوچستان میں جتنی مائننگ کی گئی ،اس سے بلوچ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ کس پر کیا اثر پڑتا ہے ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں،ہمیں قانون کے مطابق حل نکالناہے،تمام معاملات ملکی قوانین کے مطابق ہونے چاہیں۔بی ایچ بی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ کسی غیر قانونی طریقہ کار کو اختیار نہیں کیا گیا،تمام سہولیات طے شدہ معاہدے کے مطابق ہیں۔