کے الیکٹرک کی نجکاری سوالیہ نشان ہے: خواجہ آصف

کے الیکٹرک کی نجکاری سوالیہ نشان ہے: خواجہ آصف
کے الیکٹرک کی نجکاری سوالیہ نشان ہے: خواجہ آصف
کیپشن: khawaja asif

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کی نجکاری ایک سوالیہ نشان ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلے ایک انتظامیہ نے کے الیکٹرک کو خریدا اور اب اب دوسری کمپنی کیسے تیسری کورین کمپنی کو بیچنے پر غور کر رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ اپنی سرمایہ کاری بما منافع حاصل کر چکی ہے جبکہ کے الیکٹرک کو سبسڈائز ریٹ پر 600 میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -