وفاقی تعلیمی اداروں میں 25 سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے 25 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث محض 7 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 19 دسمبر سے 3 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے اور محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔