پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے ریکارڈ کمی کے بعد یکم جنوری سے مزید 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 10 ڈالر فی بیرل گر گئی ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10.15 روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل 5.75روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین 12 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ایشین مارکیٹ میں گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 54.70 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ روزنامہ پاکستان نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے کمی کی خبر 3 دسمبر کو ہی شائع کر دی تھی۔تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -