پلان آف ایکشن کمیٹی، سیاسی جماعتوں نے نام دیدئیے، پہلا اجلاس کل ہو گا

پلان آف ایکشن کمیٹی، سیاسی جماعتوں نے نام دیدئیے، پہلا اجلاس کل ہو گا
پلان آف ایکشن کمیٹی، سیاسی جماعتوں نے نام دیدئیے، پہلا اجلاس کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی پلان آف ایکشن کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزدگیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے اور حکومت کو اب تک 8 نام موصول ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پلان آف ایکشن کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کا نام دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ق کی جانب سے مشاہد حسین سید کو نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے افراسیاب خٹک کا نام دیا گیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اکرم درانی کا نام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور عبدالقادر بلوچ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے صاحبزادہ طارق اللہ اور فرید پراچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی نمائندگی ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر بابر غوری کریں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس کل 4 بجے پارلیمینٹ ہاﺅس کے کمیٹی روم میں طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -