سندھ حکومت نے پھانسی کی سزا پانے والے دہشت گردوں کی فہرست طلب کر لی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے جیل حکام کو پھانسی کی سزا پانے والے دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءمنظور وسان نے آئی جی جیل خانہ جات سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی جیلوں میں 457 پھانسی کے قیدی موجود ہیں جن میں سے سنٹرل جیل کراچی میں 115، حیدر آباد میں 174 ، سکھر میں 71 اور لاڑکانہ میں 16 قیدی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والوں میں 2 خواتین قیدی بھی موجود ہیں۔