نیشنل ایکشن پلان کمیٹی، شاہ محمود قریشی کا نام واپس، شیریں مزاری شامل

نیشنل ایکشن پلان کمیٹی، شاہ محمود قریشی کا نام واپس، شیریں مزاری شامل
نیشنل ایکشن پلان کمیٹی، شاہ محمود قریشی کا نام واپس، شیریں مزاری شامل
کیپشن: Shirin Mazari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام واپس لے کر ان کی جگہ شیریں مزاری کو نامزد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لئے تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے نمائندگان نامزد کر دیئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا تھا تاہم اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کی جگہ شیریں مزاری کا نام دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے زیر صدارت منعقد ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -