عمران خان کے قافلے پر حملے کے وقت کی ویڈیو سامنے آگئی

عمران خان کے قافلے پر حملے کے وقت کی ویڈیو سامنے آگئی
عمران خان کے قافلے پر حملے کے وقت کی ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے قافلہ اوکاڑہ سے لاہور جا رہا تھا کہ پتوکی کے مقام پر اس قافلے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ رونماہوا ، قافلے میں موجود ایک شخص اس وقت ویڈیو بنا رہا تھا جب ایک مشکوک گاڑی آکر قافلے میں شامل ہوئی ۔

عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، فیصل جاوید بال بال بچ گئے ، فائرنگ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے کرائی: تحریک انصاف کا الزام
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان قافلے کی صورت میں اوکاڑہ سے لاہور جا رہے تھے ، عمران خان کے قافلے میں موجود شخص ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا تھا ، اس دوران تیز رفتار مشکوک گاڑیاں قافلے میں گھس گئیں جس کے بعد عمران خان کے بھتیجے احمد خان نیازی نے قافلے کے دیگر افراد کو اطلاع دی ، قافلے میں موجود تمام گاڑیوں نے عمران خان کی گاڑی کو گھیر لیا جس کے بعد مشکوک گاڑیاں ان تک نہیں پہنچ سکیں اور وہ وہاں سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ویڈیو دیکھیں : 

مزید :

قومی -