امام بارگاہ دھماکہ ، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امام بارگاہ قصر سکینہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ان کی جماعت کی کاروائی ہے جبکہ وہ اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔