پاک، افغان سرحد پر ہماری فورسز پر حملے ہو رہے ہیں، پاک فوج بھی جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے: پاکستانی سفیر

پاک، افغان سرحد پر ہماری فورسز پر حملے ہو رہے ہیں، پاک فوج بھی جواب دینے کا حق ...
پاک، افغان سرحد پر ہماری فورسز پر حملے ہو رہے ہیں، پاک فوج بھی جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے: پاکستانی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر پاک فوج پر حملے ہو رہے ہیں۔ پاکستانی فورسز بھی جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے اس لئے کسی بھی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جائے گا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کو افغان دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا ۔ دفتر خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان سے افغان سرحد پر گولہ باری کی جا رہی ہے جس میں افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے جواب دیا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستان میں 8 دھماکے ہوئے ہیں اور ان تمام حملوں کے تانے بانے افغانستان میں ملے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی میں افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، افغانستان اپنی ذمہ داری پوری کرے اور دہشت گردی کے سدباب کیلئے تعاون بڑھائے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
سید ابرار حسین نے افغان حکام سے مزید کہا کہ پاک، افغان سرحد پر ہماری فورسز پر حملے ہو رہے ہیں۔پاکستانی فورسز ان حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہیں، اس لئے کسی بھی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -