دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو چکی: چوہدری نثار

دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکے میں ملوث ...
دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو چکی: چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام عناصر کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ دھماکوں کے بعد ہونے والے اجلاسوں میں سول و فوجی قیادت نے متفقہ اور مضبوط عزم ظاہر کیا ہے کہ معصوموں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غیر ممالک میں ہیڈ کوارٹرز اور ٹریننگ سنٹر قائم کر لئے ہیں اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو اکثر بطور سہولت کار استعمال کیا جاتا ہے۔ دہشت گردوں نے امن و امان کی بہتر صورتحال کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جبکہ غیر ملکی طاقتیں اور ان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -