پاک فوج کی جماعت الاحرار کیخلاف کارروائیاں ،نوجوانوں کو ٹریننگ دینے والا دہشتگردہلاک،12ٹریننگ کیمپس تباہ:نجی ٹی وی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے دو روز میں کالعدم جماعت الاحرار کے ٹریننگ کیمپس کو نشانا بنایا جس میں نوجوانوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والا کمانڈر رحمان بابا بھی ہلاک ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق پاک فوج نے دو روز میں جماعت الا حرار کے ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنایا جس میں کمانڈر ولی کے ٹھکانوں سمیت 10سے 12ٹریننگ کیمپس تباہ ہو گئے ہیں جبکہ نوجوانوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دینے والا کمانڈر رحمان بابا بھی مارا گیاہے ۔پاک فوج کی کارروائیوں میں 15سے 20دہشتگرد ہلاک ہو ئے ہیں ۔تباہ ہونے والے کیمپس میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی موجود تھا ۔