وزیر اعظم نوازشریف نے میو ہسپتال میں غیر معیاری سٹنٹس کی رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نوازشریف نے لاہور کے ہسپتال میں غیر معیاری سٹنٹس کی رپورٹ طلب کر لی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے لاہور کے میو ہسپتال میں غیر معیاری سٹنٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد رپورٹ طلب کر تے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
آپ کے گھر میں موجود وہ چیز جو چپکے سے آپ کی جان لے سکتی ہے
اس کے علاوہ وزیر اعظم کی جانب سے سٹنٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ڈاکٹروں کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔یاد رہے گزشتہ رو ز چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی لاہور میں مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹ ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔