ہم نے ایٹم بم ہیلی کاپٹر میں رکھے اور بموں پر بیٹھ کر کوئٹہ سے چاغی گئے:ڈاکٹر ثمر مبارک

ہم نے ایٹم بم ہیلی کاپٹر میں رکھے اور بموں پر بیٹھ کر کوئٹہ سے چاغی گئے:ڈاکٹر ...
ہم نے ایٹم بم ہیلی کاپٹر میں رکھے اور بموں پر بیٹھ کر کوئٹہ سے چاغی گئے:ڈاکٹر ثمر مبارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو ہم ایٹم بم ہیلی کاپٹر میں رکھ کر چاغی لے کر گئے تھے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے پوچھا بھارت نے کتنے ایٹمی تجربے کیے ،میں نے کہا بھارت نے 5ایٹمی تجربے کیے جس پر نوازشریف کا کہناتھاکہ ہمیں زیادہ ایٹمی تجربے کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد چھ ایٹمی دھماکوں کی تیاری کی ۔ڈاکٹر ثمر مبارک کا کہناتھا کہ ہم نے ایٹم بم ہیلی کاپٹر میں رکھے اور بموں پر بیٹھ کر کوئٹہ سے چاغی گئے ۔

مزیدپڑھیں:نواز شریف کی علی بابا گروپ کے چیئر مین جیک ما سے ملاقات ، پاکستان میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی رکھتے ہیں،جیک ما

مزید :

قومی -اہم خبریں -