پاکستان تحریک انصاف نے جے آئی ٹی رپورٹ کا ” اردو ‘‘ ترجمہ شائع کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے جے آئی ٹی رپورٹ کا ” اردو ‘‘ ترجمہ شائع کرنے کا اعلان ...
پاکستان تحریک انصاف نے جے آئی ٹی رپورٹ کا ” اردو ‘‘ ترجمہ شائع کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کی9 جلدوں کا اردو ترجمہ شائع کرنے کا اعلان کردیا ہے، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو جے آئی ٹی تحقیقات سے آشنا کرنے کے لئے جے آئی ٹی رپورٹ کا اردو ترجمہ شائع کیا جائے گا۔

مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو حل کرانے کے لئے طیب اردگان خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے
پاکستان ٹوڈے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی ٹیم کو جس میں کارکنان اور صحافی شامل ہیں جے آئی ٹی کی رپورٹ کا اردو ترجمہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ اس رپورٹ کی اردو ایک ایک کاپی تمام اداروں کو بھیجی جائے گی جبکہ رپورٹ کا اردو ترجمہ سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف جے آئی ٹی رپورٹ کو اپنی بہت بڑی سیاسی کامیابی سمجھ رہی ہے جبکہ پارٹی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کا اردو ترجمہ ساری قوم تک پہنچانے کا مقصد شریف خاندان کی کرپشن کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

مزید :

قومی -