مکہ مکرمہ میں 90کمروں پرمشتمل پاکستان ہاﺅس 4سال کیلئے حاصل کرلیا: ڈی جی حج مکہ سید الو عاکف
لاہور (میاں اشفاق انجم سے) مکہ مکرمہ میں حرم سے صرف 600 میٹر دور اجیاد روڈ پر 90 کمروں پر مشتمل پاکستان ہاو¿س چار سال کے لئے حاصل کر لیا گیا۔ حج 2013ءکی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بروقت حج پالیسی کے اعلان سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اب تک وائٹ کیٹگری کے تقریباً سات ہزار عازمین کے لئے عزیزیہ میں تین عمارتیں حاصل کی گئی ہیں۔ وقت سے پہلے ہدف مکمل کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی حج سید ابو عاکف نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ ہوٹل کی ادائیگی سے بچ جانے والی بقایا رقم حاجی کو واپس ملے گی۔ 90 فیصد درخواستیں وائٹ کیٹگری کی وصول ہوتی ہیں۔ اس لئے کوشش کر رہے ہیں، ان کے لئے شٹل بس سروس کا بہترین انتظام کر لیا۔ بہترین ہوٹل حاصل کر لیا، یقینا حرم سے دور ہوں گی۔ پہلے بتا دیا گیا ہے 2000 میٹر سے اوپر ہوں گی جو فاصلہ بلیو، گرین اور وائٹ کیٹگری کے لئے رکھا گیاہے۔ اسی کے مطابق رہائش گاہیں حاصل کی جا رہی ہیں۔ انشاءاللہ تمام کام میرٹ پر کریں گے۔ مالکان سے براہ راست ہوٹل لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سید ابو عاکف نے بتایا، مکہ میں 270 بیڈ پر مشتمل جو عمارت پاکستان ہاو¿س کے لئے حاصل کی گئی ہے۔ حج کے موقع پر 419 کے قریب حاجی اس میں بلیو کیٹگری کے رہ سکیں گے۔ چار سال کے لئے58 لاکھ ریال سالانہ کی بنیاد پر پاکستان ہاو¿س حاصل کیا گیا ہے۔ پرانا پاکستان ہاو¿س ابھی تک ہمارے پاس ہے۔ جلد چھوڑ دیں گے۔ سید ابو عاکف نے کہا سات ہزار افراد کی3 بلڈنگ جو حاصل کی گئی ہیں۔ 2600 ریال2550 ریال اور 2650 ریال کے حساب سے حاصل کی گئی ہیں۔ وائٹ کیٹگری کے لئے مکہ کی رہائش کے 3800 ریال رکھے گئے ہیں۔
ڈی جی حج
کوشش کر رہے ہیں عمارتیں براہ راست مالکان سے حاصل کریں، ڈی جی حج مکہ
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) کامران بٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، اگر کسی کا وہ پسندیدہ ہے تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ اگر کسی پراپرٹی ایجنٹ کو میری ذات سے جوڑنے کی کوشش کی گئی تو یہ میرے ساتھ زیادتی ہوگی۔ میں جو کام کرتا ہوں دن کی روشنی میں کرتا ہوں۔ اللہ نے جو کام میرے ذمہ لگایا ہے اس کی روح کے مطابق کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ڈی جی سید ابو عاکف نے روزنامہ ”پاکستان“ کو انٹرویو میں بتایا۔ سعودیہ میں کمیشن مافیا ضرور ہوگا۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ عمارتیں براہ راست مالکان سے حاصل کریں۔ گزشتہ سال کئی عمارتیں 3000ریال فی کس ملی تھی۔ اس سال وہ 2600 ریال میں حاصل کر رہے ہیں۔ تنقید برائے تنقید نہیں ہونا چاہئے تنقید برائے اصلاح کی ضرورت ہے۔
عمارتیں
پرائیویٹ حج آرگنائزر کی کمپنیوں میںڈائریکٹر کی تبدیلی کا اختیار حاجی کیمپوں کے ڈائریکٹر کو دیا جائے
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج آرگنائزر کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر کی تبدیلی کا اختیار حاجی کیمپوں کے ڈائریکٹر کو دیا جائے۔ SECP سےNoc لینا بھی قانون کی خاف ورزی ہے۔ اڈریس اور ڈائریکٹر کی تبدیلی کے لئے کوئٹہ سے کراچی تک اور ملتان سے لاہور تک دونوں پارٹیوں کو اسلام آباد طلب کیا جاتا ہے حالانکہ یہی کام حاجی کپمیوں کے ذریعے آسانی سے ہو سکتا ہے۔ حج آرگائزر نے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ حاجی کیمپوں میں آپ کے نمائندے ڈائریکٹر موجود ہیں ان کے ذریعے تمام کام کرائے جائیں، بڑی رقم لگا کر اتنا فاصلہ طے کر کے اسلام آباد آنا درست نہیں، حاجی کے متبادل کے لئے بھی اسلام آباد سے متبادل کرانے کا اختیار بھی حاجی کیمپوں کو دیا جائے تاکہ حج آرگنائزر کے ساتھ حاجیوں کو بھی سہولت مل سکے۔
ڈائرےکٹر