پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے مواقع کے فروغ کےلئے حکومت کام کررہی ہے، اسحاق ڈار

پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے مواقع کے فروغ کےلئے حکومت کام کررہی ہے، اسحاق ...
پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے مواقع کے فروغ کےلئے حکومت کام کررہی ہے، اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کے فروغ کے لیے حکومت کام کررہی ہے۔
کراچی سٹاک مارکیٹ میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تمغوں کے لیے نہیں پاکستان کی خدمت کے لیے کام کررہے ہیں،اسلامی بینکنگ میں بچت کیلئے تاجر اور سرمایہ کار حکومت سے تعاون کریں، اسلامک بانڈز بھی مارکیٹ میں لسٹ ہونے چاہئیں اسلامک انڈیکس کے اجرا سے سٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا مجھے یقین ہے پاکستان دنیا کی 18 ویں معیشت بن جائے گا ایف بی آر سمیت تمام ادارے ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں معاشی اہداف کے حصول کیلئے بڑے فیصلے کیے اس بار زلزلہ متاثرین کیلئے کسی سے امداد نہیں لی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کراچی سٹاک ایکسچینج میں روایتی گھنٹی بجاکر ٹریڈنگ کا آغاز بھی کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -