جمہوریت کو فوج نہیں لٹیروں اور ایجنٹ مافیا سے خطرہ ، ٹیکنوکریٹ حکومت کی افواہیں نواز شریف گروپ پھیلا رہا ہے:شاہ محمود قریشی

جمہوریت کو فوج نہیں لٹیروں اور ایجنٹ مافیا سے خطرہ ، ٹیکنوکریٹ حکومت کی ...
جمہوریت کو فوج نہیں لٹیروں اور ایجنٹ مافیا سے خطرہ ، ٹیکنوکریٹ حکومت کی افواہیں نواز شریف گروپ پھیلا رہا ہے:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما  شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ لٹیروں اور ایجنٹ مافیا خطرہ سے ہے ، ٹیکنوکریٹ  حکومت کی افواہیں نواز شریف گروپ پھیلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”میری تو دونوں آنکھوں میں موتیا ہے اور۔۔۔“ نعیم بخاری نے خواتین سے متعلق نازیبا بیان کی وضاحت کس طرح دی؟ جان کر خواتین کے غصے میں اضافہ تو ہو گا مگر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف  حکومت کے احتساب بل کو رد کر چکی  ہے،ہم ایسا احتساب بل لانا چاہ رہے ہیں جو لٹیروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کہتے ہیں کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹینڈر میں 470 ارب روپے کی خورد برد ہوئی ہے جس کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خورشید شاہ کو نوٹس لینا چاہئے۔  انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ عمرکوٹ میں میرے حامیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں،سندھ حکومت مجھے جتنا روکے گی میں اتنی شدت سے واپس آؤں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -