بنی گالہ میں عمران خان کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر نہیں ملے،عدالتوں کو طاقت کا درس دینے والے خود اس کی توہین کر رہے ہیں،دانیال عزیز

بنی گالہ میں عمران خان کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر نہیں ملے،عدالتوں کو طاقت کا ...
بنی گالہ میں عمران خان کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر نہیں ملے،عدالتوں کو طاقت کا درس دینے والے خود اس کی توہین کر رہے ہیں،دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر نہیں ملے ، ایس ایس پی تشدد کیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہے ،انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کے دوبارہ وارنٹ نکالے ہیں جبکہ عدالت نے عمران خان اورطاہر القادری کی زمینیں قرق کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہناتھا کہ عمران خان کے تمام معاملات کھل کر عوام کے سامنے آ رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے 1997 اور 2002 کے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ہے ،وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کسی عدالتی حکم کو معتبر نہیں سمجھتے،عدالتوں کو طاقت کا درس دینے والے خود اس کی توہین کر رہے ہیں، عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ جوا کھیل کر پارٹی کا قرض اتاراگیا،انہوںنے کہا کہ احتساب کمیشن کو تالے لگانے والوں نے چیئرمین نیب کیلئے 3 نام دیئے جبکہ کے پی کے میں 3 سال احتساب کمیشن نہیں بنا۔

مزید خبریں:۔قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کے فرار کی کوشش ناکام، ہائی وے پر گرفتار

مزید :

قومی -