شریف فیملی پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے ریفرنسز کی سماعت کل ہو گی،50 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی،نیب ،ملزمان اور میڈیا نمائندوں سے فہرستیں طلب

شریف فیملی پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے ریفرنسز کی سماعت کل ہو گی،50 افراد ...
شریف فیملی پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے ریفرنسز کی سماعت کل ہو گی،50 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی،نیب ،ملزمان اور میڈیا نمائندوں سے فہرستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے ریفرنسز کی سماعت کل ہو گی،احتساب عدالت نے شریف خاندان اور وزیرخزانہ کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر نیب، ملزمان اور میڈیا کے کورٹ روم میں نمائندوں کی تعداد مقرر کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت پر عدالت نے نیب،ملزمان اور میڈیا کے کورٹ روم میں نمائندوں کی تعداد مقرر کر دی جس کے مطابق 50 سے زائدافراد کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،نیب،ملزم اور صحافیوں سے 15 ،15 افراد کی فہرستیں طلب کر لی گئیں جبکہ 5 سکیورٹی اہلکاروں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں:۔اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت23 اکتوبر تک ملتوی

مزید :

قومی -