کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ خالد خراسانی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک، عمر عثمان نیا امیر مقرر کردیا گیا

کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ خالد خراسانی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک، عمر ...
کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ خالد خراسانی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک، عمر عثمان نیا امیر مقرر کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک افغان سر حد پر ڈرون حملے میں کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خا لد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے،عمر خالد خراسانی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا،خالد عمر خراسانی کی جگہ اب عمر عثمان خراسانی کوجماعت الاحرار کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر افغانستان کے صوبے پاتیکہ میں 17 اکتوبر کے امریکی ڈرون حملے میں زخمی ہواتھا ، جسے   نارئیے کنڈاﺅ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ عمر خالد خراسانی کا اصل نام عبدالولی اور تعلق مہمند ایجنسی سے تھا،وہ جماعت الاحرار کا سربراہ تھا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والا دھڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے مین آف دی میچ ملا تو بابر نے کہا۔۔۔“ سنچریوں کا ”ڈھیر“ لگانے والے بابر اعظم کو دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ کا ایوارڈ نہ ملا تو انہوں نے شاداب خان سے کیا کہا؟ سپنر نے ایسی حقیقت بتا دی کہ جان کر آپ بابر اعظم کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی ڈرون حملےمیں عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم جماعت الاحرار کے 3 دیگر اہم کمانڈر بھی مارے گئے،ان میں سیال مقبل، واحد مقبل اور بہرام مقبل شامل ہیں۔پاکستان نے جماعت الاحرار کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دے رکھا ہے،رواں سال6جولائی کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے بھی جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیا ں عائد کی تھیں۔جماعت الاحرار نے نومبر 2014ء میں واہگہ بارڈر پر خودکش حملے سمیت9کے قریب دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -