امریکی نائب صدر کاوزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ، پاک فوج اور حساس اداروں کی تعریف، دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی

امریکی نائب صدر کاوزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ، پاک فوج اور حساس اداروں کی ...
امریکی نائب صدر کاوزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ، پاک فوج اور حساس اداروں کی تعریف، دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور افواج پاکستان،انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاجبکہ مستقبل میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی  قبول کر لی ۔

کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ ’’عمر خالد خراسانی ‘‘ اس سے پہلے کب’’ مارا ‘‘ گیا تھا ؟اور اس کی ہلاکت کی تصدیق کس نے کی تھی ؟ایسی خبر کہ آپ کے جسم میں بھی سنسنی کی لہر پھیل جائے گی
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ٹیلیفونک گفتگوکے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امورمیں تعاون کومضبوط کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے روابط پربھی اتفاق کیا۔مائیک پینس کا افواج پاکستان اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہناتھا کہ امریکی فیملی کی بازیابی پرپاکستان کے مشکورہیں،امن کیلئے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزیدمضبوط بنائیں گے۔
دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کا اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان امریکا کی فراہم کردہ قابل عمل انٹیلی جنس اطلاع پرکارروائی کرے گا۔یہی نہیں وزیراعظم کی جانب سے امریکی نائب صدر مائیک پینس کو مستقبل میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ بھی امریکی مغویوں کی بحفاظت بازیابی پرپاکستان کا شکریہ ادا کرچکے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -