وزیراعلی پنجاب پر جوتا پھینکے جانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کے ترجمان ضعیم قادری نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب جھنگ میں سیلاب متاثرین کی جانب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر جوتا پھینکے جانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، یہ صرف اور صرف جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری روزانہ نئے نئے جھوٹ بول کر نیا ریکارڈ بنا رہے ہیں۔