لاہور ایئر پورٹ پر حملے کا خطرہ
لا ہور (شعیب بھٹی )وزارت داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آخری سانسیں لیتی کالعدم تحریک طالبان 26ستمبر کو لاہور ایئر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل سمیت مسرور بیس کراچی پرحملہ کرسکتے ہیں۔با و ثو ق ذرا ئع کے مطا بق وزارت داخلہ نے پنجا ب اور سند ھ حکو مت کو ایک مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی مجلس شوریٰ کا چند روز قبل نا معلوم مقام پر اجلاس ہوا ہے۔ جس میں کالعدم تنظیم تحر یک طا لبا ن نے 26ستمبر کو لاہور ائیر پورٹ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ذرا ئع کے مطا بق اس کی کمان کمانڈر مجاھد عالم زیب کے سپرد کی گئی ہے۔ خفیہ ادا رے کی ر پو ر ٹ میں بتا یاگیاہے کہ تحریک طالبان نے حملوں کے لئے بیس یونٹس تشکیل دیے ہیں۔ جن میں سے 7یونٹس پاک آرمی کی تنصیبات جبکہ 6یونٹس مختلف شہروں کے حسا س مقاما ت پر حملے کریں گے۔