جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا یا جائے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کو خط لکھ دیا

جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا یا جائے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کو خط ...
جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا یا جائے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے عمران خان کو خط لکھ کر جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ۔

رائے ونڈ مارچ سے پہلے کپتان کا بڑا امتحان،عمران خان صورتحال سے کیسے نمٹیں گے؟ سب نظریں بنی گالہ پر لگ گئیں

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو خط تحریر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا یا جائے ۔خط کے متن میں انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے پارٹی وژن کو نظر انداز کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اپنوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے پارٹی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو متعارف کرایا ۔خط میں مزید کہا گیا کہ جہانگیر ترین کو ذیلی ونگز تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -