دھاندلی کے اعتراف کے بعد وزیراعظم نے میڈیا کو بیان چلانے سے روکدیا: رﺅوف کلاسرا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے خود بھی دھاندلی کا اعتراف کرلیاتاہم احساس ہونے پر ٹیلی ویژن چینلز کو بیان کا مذکورہ حصہ نشر کرنے سے روکدیا جس کے بعد وہ بیان کسی بھی جگہ پر نہیں دیکھاگیاجس کا انکشاف سینئر صحافی رﺅوف کلاسرا نے کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رﺅوف کلاسرا کاکہناتھاکہ مزے کی بات یہ ہے کہ ایک میاں نواز شریف کا ویڈیو کلپ ہے جس میں وہ دھاندلی کا اعتراف کربیٹھے لیکن بعد میں باقاعدہ تمام چینلز کو ہدایات گئی ہیں کہ آپ نے نہیں چلانا اور اس کے بعد وہ کلپ سامنے نہیں آیا۔اُن کاکہناتھاکہ بڑے باوثوق ذرائع کے حوالے سے وہ یہ کہہ رہے ہیں ، میاں صاحب کے منہ سے بات نکل گئی تھی لیکن بعد میں کسی چینل نے نہیں چلایا، کسی پروگرام یا بحث میں بھی نہیں دیکھاگیا، نہ ہی کسی نے ہیڈلائن بنائی حالانکہ اُن کا خیال تھاکہ وزیراعظم کا اعترافی بیان ہی اُس دن کی لیڈیعنی بڑی خبر ہوگی ، لگتاہے کہ کچھ تو گڑبڑہے ۔