سیاسی جماعتوں کی اجتماعی رائے ہے کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ملایا جائے:سراج الحق

سیاسی جماعتوں کی اجتماعی رائے ہے کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ...
سیاسی جماعتوں کی اجتماعی رائے ہے کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ملایا جائے:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کی اجتماعی رائے ہے کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ملایا جائے اور ان کی محرومیوں کے ازالے کے لیے ایک بڑا وفاقی پیکیج دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں نے قبائلی علاقوں کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔آپریشن ضرب عضب سے بڑی حد تک امن قائم ہواہے ،اس کی تحسین کی جانی چاہیے، مگر اس کے لیے مقامی آبادی کو جن مصائب سے گزرنا پڑا،ان کا اعتراف کرنا اور صلہ دینا بھی ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کو فاٹا میں ریفارمز کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا قومی ضرورت ہے۔ فاٹا ریفارمز کے بغیر آپریشن ضرب عضب نامکمل ہے اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی نظریں اب بھی قبائلی علاقوںپر لگی ہوئی ہیں اور وہ انتشار پھیلانے کا موقع تلاش کررہاہے۔ ان حالات میں اسلام آباد سے ان پر کوئی چیز مسلط کرنا ان کے حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہوگا۔

کل سے شروع ہونیوالی قصاص تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے:ڈاکٹر طاہرالقادری
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے فاٹا میں بڑے تجارتی مراکز اور مارکیٹیں بند ہو گئی ہیں۔ لاکھوں لوگوں کو علاقے سے ہجرت کرنا پڑی جس کے نتیجہ میں انہیں اربوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑا مگر حکومت کی عدم توجہی سے یہ لوگ دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیں۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید :

قومی -