ایاز صادق سسٹم کو لپیٹنے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ کے خلا ف قدم حملے کے مترادف ہے :شیخ رشید

ایاز صادق سسٹم کو لپیٹنے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ کے خلا ف قدم ...
ایاز صادق سسٹم کو لپیٹنے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ کے خلا ف قدم حملے کے مترادف ہے :شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اس سسٹم کو لپیٹنے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ کے لیے جو رویہ ہے ،یہ بھی حملے کے مترادف ہے ۔ایاز صادق کی جانب سے پاناما کیس کی سربراہی کرنے والے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ایاز صادق کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے پر نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئین و قانون کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے اور انہوں نے اب بغاوت کردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کا یہ قدم عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے اور ن لیگ کو یہ حملہ اس وقت یاد آتا ہے جب بات ان کے گلے پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن علی بابا چالیس چور ہیں اور اب یہ نیب ریفرنسز سے بھاگ رہے ہیں،یہ عوامی طاقت سے سپریم کورٹ پر دباﺅ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ٹوٹنے جا رہی ہے اور شریف خاندان حدیبیہ کیس سے بچنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شریف خاندان نہیں چاہتا کہ انہیں تفتیش کے لیے بلا یا جائے ۔
مزید خبریں :سپیکر قومی اسمبلی کو نواز شریف کا وفادار قرار دیناحقائق کے منافی ہے،ن لیگ نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

مزید :

قومی -