’ابھی ابھی جب میں اپنی کمپین کر رہی تھی تو موٹرسائیکل پر ایک لڑکا آیا اور اس نے مجھے آنکھ سے یہ اشارہ کیا اور میں سمجھ گئی کہ۔۔۔‘ پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد این اے 120کی نشست پر تمام جماعتوں الیکشن لڑنے کیلئے اپنے اپنے امیدوار اتار دیئے ہیں تاہم کاکانٹے کا مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی دیکھنے میں آ ئے تاہم پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد نے زورں شوروں سے اپنی کمپین جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ ڈو ٹو ڈو ر جا کر کمپین کرنے میں مصروف ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہناتھا کہ وہ ڈور ٹو ڈور کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں اور ابھی جب میں ووٹ کیلئے کسی سے بات کر رہی تھی تو موٹر سائیکل پر ایک نوجوان لڑکاآیا اور اس نے اپنی آنکھ سے اشارہ کیا تو میں سمجھ گئی کیونکہ یہاں پر لوگ بہت زیادہ خوفزدہ ہیں ،منہ سے کچھ نہیں کہتے ہاتھوں کے اشاروں سے کہتے ہیں کہ ہم آپ کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں اور آپ کو ہی دیں گے ۔ان کا کہناتھاکہ موٹر سائیکل پر آنے والا نوجوان لڑکا بھی خوفزدہ تھا ۔