مسلح افواج کی کارروائی ، پاک افغان سرحد کی جانب جانیوالے 32دہشتگردہلاک

مسلح افواج کی کارروائی ، پاک افغان سرحد کی جانب جانیوالے 32دہشتگردہلاک
مسلح افواج کی کارروائی ، پاک افغان سرحد کی جانب جانیوالے 32دہشتگردہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے خیبرایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کی طرف جانیوالے دہشتگردوں کے گروہ کو ابدی نیند سلادیا۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے یہ زمینی کارروائیاں وادی تیراہ کے علاقوں ورماگئی اور سپورکوٹ میں کیں جس دوران پاک افغان سرحد کی طرف گامزن دوگروہوں کے 32دہشتگردمارے گئے ہیں ۔

دنیا کی افسوسناک ترین شادی
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں تین اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کارروائی کے بعد دہشتگرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ۔
دوسری طرف سانحہ پشاور کے بعد قوم ایک مرتبہ پھر اکٹھی ہوگئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے ضرب عضب اور خیبرون کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -