پنجاب حکومت کا جمعہ کے خطبات کی مانیڑنگ کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا جمعہ کے خطبات کی مانیڑنگ کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا جمعہ کے خطبات کی مانیڑنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاوہور (مانیڑنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے جمعہ کے خطبات کو مانیڑ نگ کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں  تمام شہروں کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق خطبات کی مانیڑنگ کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ پتا چلایا جا سکے کہ کس امام مسجد نے سانحہ پشاور کی مذمت کی اور کس نے نہیں کی ۔ خطبات کی مانیڑنگ کی رپورٹ آج ہی متعلقہ اداروں کو بھجوانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

کراچی میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائی ، مقابلے میں ایک اہلکار زخمی ، کالعدم تنظیم کا صوبائی کمانڈر تین ساتھیوں سمیت ہلاک تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ شہر میں مسجدوں کی تعداد بہت زیادہ اس لیے شہر کی تمام مسجدوں کی مانیڑنگ ممکن نہیں ہے اس لیے جامعہ مسجدوں کی مانیڑنگ کی جائے گی تا کہ پتہ چلایا جا سکے کہ کس امام مسجد نے سانحہ پشاور کی مذمت کی اورکس نے نہیں کی اور جس امام مسجد کی جانب سے مذمت نہ کی گئی اس کیخلاف کارروائی کا بھی امکان ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -