سانحہ پشاور میں استعمال ہونے والی ’سم‘ حاصل پور کی خاتون کے نام نکلی
بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں استعمال ہونے والی موبائل فون سم حاصل پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے نام نکلی ہے۔پو لیس نے اس خاتون سمیت چار دیگر افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی زیر استعمال رہنے والی سم جاری کرنے والی موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کے مالک کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ تمام افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔