کوٹ لکھپت جیل میں 4 دہشت گردوں کو آئندہ 12 گھنٹوں میں پھانسی دینے کا امکان

کوٹ لکھپت جیل میں 4 دہشت گردوں کو آئندہ 12 گھنٹوں میں پھانسی دینے کا امکان
کوٹ لکھپت جیل میں 4 دہشت گردوں کو آئندہ 12 گھنٹوں میں پھانسی دینے کا امکان
کیپشن: Kot Lakhpat Jail lahore

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دو بڑے دہشت گردوں عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو پھانسی دیئے جانے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی 4 دہشت گردوں کو کسی وقت پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملے کے مرکزی ملزم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرم ارشد مہربان کو جمعہ کی شب 9 بجے فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب لاہور کی لکھپت جیل میں موجود 4 دہشت گردوں کو بھی آئندہ چند گھنٹوں میں پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں پھانسی کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے پھانسی کا وقت بھی تبدیل کر دیا اور صبح 4 بجے کے بجائے کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -