عمرہ کی ادائیگی ، پاک فوج کے سپہ سالار کی تصاویر سامنے آگئیں
ریاض ، اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی سے قبل ہی ان کی خلاف بے بنیاد منفی پراپیگنڈا شروع ہوگیاتھا لیکن اب سعودی عرب سے آرمی چیف کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں کہ دیکھ کر آپ کاایمان بھی تازہ ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے عمرہ کی ادائیگی کا فریضہ بھی اداکیا اور ان کی روضہ رسول ﷺکی جالی کیساتھ لی گئی تصاویر روزنامہ پاکستان نے حاصل کرلی ہیں۔
اس دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروشاہ سلمان ، سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع سے بھی ملے جس دوران سعودی عرب کو پاک فوج کی طرف سے یقین دہانی بھی کرادی۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔