ہمارے بچے ڈگریوں کے باوجود بیروزگار، حکمرانوں کے بچے سیلف فنانس پر داخلے لے کر ارب پتی بن گئے: شیخ رشید

ہمارے بچے ڈگریوں کے باوجود بیروزگار، حکمرانوں کے بچے سیلف فنانس پر داخلے لے ...
ہمارے بچے ڈگریوں کے باوجود بیروزگار، حکمرانوں کے بچے سیلف فنانس پر داخلے لے کر ارب پتی بن گئے: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے بچے بڑی بڑی ڈگریاں لے کر بھی بیروزگار ہیں لیکن ان کے وہ بچے جنہوں نے داخلے بھی سیلف فنانس پر لیے ہیں 19 سال کی عمر میں اربوں کی پراپرٹی بنا لیتے ہیں،پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے وکیل نے ہاتھ اٹھادیے اور کہا کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں تو پتا بھی نہیں تھا کہ آف شور کمپنی کیا ہوتی ہے ، ہمیں اس کا اس وقت پتا لگا جب ایک محترم ٹی وی چینل پر آئے اور اپنی آف شور کمپنی کا اعتراف کیا جس کے بعد پاناما پیپرز میں مزید انکشافات ہوئے۔ پاناما پیپرز آنے کے بعد پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی اور دنیا میں کسی نے بھی پاناما پیپرز کو نہیں جھٹلایا، پاناما پیپرز آنے کے بعد وزیر اعظم نے ایک ماہ میں جتنی مرتبہ خطاب کیا وہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

آدمی نے 14 کروڑ روپے چوری کئے لیکن پھر یہ رقم انٹرنیٹ پر ایک ایسے کام پر لگادی کہ یک دم پوری کی پوری غائب ہوگئی، ایسی کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل سلمان بٹ نے ہاتھ اٹھادیے اور کہا کہ جس وقت شریف خاندان نے قطر میں کاروبار کیا اس وقت وہاں گدھے چلتے تھے ، ہمارے پاس منی ٹریل کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما کے ایشو پر ساڑھے سات مہینے یہ لوگ فٹ بال بنے رہے لیکن ٹی او آر ہی نہیں بنے ، خورشید شاہ ہر وقت کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں آو¿ لیکن ان کا بھی 27 دسمبر کو پتا لگ جائے گا۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی اپنے خطاب کے دوران تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ایاز صادق صاحب ہم پارلیمنٹ میں آپ کے پاس آئے اور بتایا کہ یہ مسائل ہیں لیکن آپ نے نواز شریف کی بجائے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا، اگر آپ نواز شریف کا کیس بھی بھیجتے تو آپ کی عزت میں اضافہ ہوتا‘۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -