آرمی چیف سے تاجر برادری اور صنعت کاروں کی ملاقات،سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ٹھیک نہیں نبھا رہی :تاجر برادری

آرمی چیف سے تاجر برادری اور صنعت کاروں کی ملاقات،سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ...
آرمی چیف سے تاجر برادری اور صنعت کاروں کی ملاقات،سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ٹھیک نہیں نبھا رہی :تاجر برادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجر برادری اور صنعت کاروں نے ملاقات کی ہے جس دوران تاجر برادری نے آرمی چیف سے سندھ حکومت کی کارکردگی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں ایس ایم منیر ،زبیر طفیل ،شمیم فرپو اور دیگرا فراد شامل تھے ،ملاقات میں تاجر برداری کا کہناتھا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ٹھیک سے نہیں نبھا رہی ہے ،کراچی کو گندا ترین شہر بنا دیا گیاہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کا کہناتھا کہ تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا م کرتے رہیں گے ،تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل نے بتایا کہ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائیگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -