گوادر ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند ،توسیع کا کام جاری

گوادر ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند ،توسیع کا کام جاری
گوادر ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند ،توسیع کا کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر ایئرپورٹ میں توسیع کا کام شروع کر دیا گیاہے جس کے باعث ایئرپورٹ یکم جولائی تا 30جولائی بند رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق توسیعی کام کی تکمیل کے بعد اسلا م آباد ،لاہور ،اور کوئٹہ براہ راست فلائٹ گوادر ایئرپورٹ پر اتریں گی ،دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیعی کام کی تکمیل کے بعد A320طیارے گوادر ایئر پورٹ پر اتر سکیں گے اور اسلا م آباد ،کوئٹہ اور لاہور سے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی جبکہ یہ بھی امکان موجود ہے کہ چین کے شہر کاشغر سے بھی ہفتہ وار فلائٹس شروع کی جائیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -