جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب سے گھبراتے نہیں: چوہدری محمدسرور

قومی

لاہور (یوا ین پی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ احتساب سے گھبراتے نہیں ،احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ملک دشمنی کے مترادف ہیں ،پاکستانی کر کٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی قوم کا سر مایہ ہیں اور بھارت کے خلاف جیت کر ٹیم پاکستان نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

امریکہ نے شامی جنگی جہاز مار گرایا، طیارہ شامی باغیوں پر بمباری کر رہا تھا:پینٹا گون
تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور کا میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ صرف اور صرف کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی ہے اور پاکستانی قوم کی بھی یہ ذمہ داری ہے وہ ایسے جرائم میں ملوث لوگوں کے خلاف متحد ہو کرعمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان ہی پاکستان کے وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اس ملک کو بحرانوں سے نکا ل کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عمران خان کی قیادت میں ا یسی ایماندار قیادت موجود ہے جس پر پاکستانی قوم مکمل اعتماد کرتی ہے اور قوم کے اعتماد کی وجہ سے ہی تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔