صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے،میڈیکل کے شعبے میں معیار کو بہتربنانے کے لئے یہی ایک راستہ ہے:شہبازشریف

صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے،میڈیکل کے شعبے میں معیار کو بہتربنانے ...
صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے،میڈیکل کے شعبے میں معیار کو بہتربنانے کے لئے یہی ایک راستہ ہے:شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے ،پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں بھی داخلے کے حوالے سے میرٹ پالیسی پر عمل کرنا ہوگا،میں نے آج تک میرٹ پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے او رنہ کسی کو کرنے دی ہے،میڈیکل کے شعبہ میں معیار کو بہتر بنانے کے لئے میرٹ ہی واحد راستہ ہے ۔

خواجہ سعد رفیق کی زیر صدار ت اجلاس،سی پیک کنسٹرکشن نقشے کا جائزہ لیا
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے اقدامات تجویز کئے جائیں اورانہیں ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے مناسب لائحہ عمل طے کیاجائے،وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجو ں کی انسپکشن تھرڈ پارٹی کے ذریعے کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے اپنا قبلہ درست کرنا ہے،متعلقہ ادارے او رمحکمے مکمل بااختیار ہیں اور انہیں ا پنے فرائض تندہی سے ادا کرنا ہیں اور مسائل حل کرنے کے لئے ان کی جانب سے موثر اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ طبی شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کمی دور کرنے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج دیا جائے گا اور اس ضمن میں محکمہ صحت پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
شہباز شریف نے کہاکہ میڈیکل ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔ہم نے ذمہ داری نبھانی ہے اور عوام کو جواب دینا ہے۔پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں۔صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے ہر طرح کے وسائل دوں گا۔

مزید :

قومی -