پانامہ کیس ،جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، آئی سی آئی جے کے نمائندے عمر چیمہ کا بیان ریکارڈ ،نیب اور ایف آئی اے حکام سے بھی پوچھ تاچھ کا فیصلہ

پانامہ کیس ،جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، آئی سی آئی جے کے ...
پانامہ کیس ،جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، آئی سی آئی جے کے نمائندے عمر چیمہ کا بیان ریکارڈ ،نیب اور ایف آئی اے حکام سے بھی پوچھ تاچھ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامامہ کیس میں وزیراعظم اور بچوں سے متعلق تحقیقات کیلئے قائم  جے آئی ٹی نے متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئیے، آئی سی آئی جے کے پاکستان میں نمائندے عمر چیمہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ،حدیبیہ پیپر مل کی چھان بین کرنے والےنیب اور ایف آئی اے حکام کے بھی بیانات لینے کا فیصلہ۔

نجی ٹی وی ’’سما نیوز ‘‘ کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر   ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم کی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی )نے باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں واجد ضیاء کی سربراہی میں ہونیوالے جے آئی ٹٰی اجلاس نے آئی سی آئی جے کے پاکستان میں  نمائندے عمر چیمہ کا بیان ریکارڈ کیا۔ عمر چیمہ سے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی دولت اور جائیداد سے متعلق سوالات کئے، متعلقہ دستاویزات کا بھی جائزہ لیا گیا۔دوسری طرف پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی  کو وزیراعظم کی پانامہ لیکس کے حوالے سے تقاریر اور بچوں کے بیانات کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، اجلاس نے حدیبیہ پیپر مل معاملے کی تحقیقات کرنیوالے ایف آئی اے اور نیب حکام کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

مزید :

قومی -