آرمی چیف نے کورکمانڈرز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا

آرمی چیف نے کورکمانڈرز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا
آرمی چیف نے کورکمانڈرز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈرز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق آرمی چیف کی طرف سے بلائے جانیوالے کورکمانڈرز اجلاس میں سرحدوں کی صورتحال پر مشاورت ہوگی جبکہ ملکی سکیورٹی اور آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے ہوگا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی پھانسی کو عبوری طور پر روکنے کے فیصلے کے بعد کورکمانڈرز اجلاس میں اس معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔یاد رہے کہ کراچی سے پاک فوج نے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

’میں ایک بیوٹی سیلون پر کام کرتی تھی کہ ایک دن۔۔۔‘ فحش فلموں میں کام کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر پورا ملک حیران پریشان رہ جائے

مزید :

قومی -اہم خبریں -