کوئی ادارہ ملکی سلامتی کا کام اکیلا نہیں کرسکتا،ابھی کلبھوشن کی سزا کے میرٹ کا فیصلہ ہونا ہے:رانا ثناءاللہ

قومی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ ملکی سلامتی کا کام اکیلا نہیں کرسکتا،ابھی کلبھوشن کی سزا کے میرٹ کا فیصلہ ہونا ہے،آئی سی جے کے دائرہ اختیار پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،عالمی عدالت نے کہا ہے فیصلے تک پھانسی نہ دی جائے اور بھارت نے فیصلے کو اپنے حق میں لانے کیلئے پراپیگنڈا کیا،کلبھوشن کیس قانونی اورآئینی طریقے سے آگے بڑھاہے۔

سٹریٹ فائٹرکی ان کہی داستان، آخری قسط
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر بھارت پراپیگنڈا کررہا ہے اور بھارتی پراپیگنڈے میں ہماری اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا ہے،اپوزیشن ریاست اور حکومت کے درمیان فرق نہیں کرپار ہی اور اپوزیشن کا رویہ اسی کو نقصان پہنچا رہا ہے،پنڈی کا شیطان انتہائی نازیبا گفتگو کرتا ہے اور پنڈی کے شیطان نے ملک و قوم کے خلاف بات کی۔
وزیرقانون نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا رویہ ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، ان کاسیاسی کیریئر 2018 ءمیں ختم ہوجائے گا،عمران خان الزام تراشیوں کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں اوروہ شارٹ کٹ سے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ میں عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلے گا،عدالت سے ہمار جنازہ نکالنا چاہتے تھے ان کا ہی جنازہ نکل گیا،الیکشن سے پہلے اپوزیشن کی سیاست کر کریا کرم ہوجائے گا،نواز شریف عوام کی عدالت سے سرخرو ہونگے اور عوام کی عدالت خدا کے بعد سب سے بڑی عدالت ہے۔

’میں ایک بیوٹی سیلون پر کام کرتی تھی کہ ایک دن۔۔۔‘ فحش فلموں میں کام کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر پورا ملک حیران پریشان رہ جائے
اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ ملکی مفاد میں فیصلہ کرے گی،کچھ عناصر ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ لاہور پنجاب ترقی نہ کرے،یہ منصوبہ چین کی مدد کے ساتھ اور چین سے قرض لیکر شروع کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک شہبازشریف سے ملے ہیں تو امید ہے وزیراعلی ٰپنجاب نے اچھے مشورے دیئے ہونگے۔